پنجاب

حکومت نے پُرامن دھرنے میں شرپسند داخل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا کا انکشاف

لاہور: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کیخلاف طاقت استعمال ہوئی تو عید میلادالنبی(ص) کے جلوسوں کا رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت نے پُرامن دھرنے میں شرپسند داخل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، دھرنے میں بیٹھے شمع رسالت کے پروانے سرخرو ہوں گے، الیکشن سے پہلے نظام مصطفے(ص) کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے، انقلاب نظام مصطفے(ص) کیلئے اہلسنت جماعتیں متحد ہو چکی ہیں، نواز شریف کا نظریہ صرف اور صرف کرپشن ہے، سابق نااہل وزیراعظم کی عدلیہ مخالف بیان بازی ملک سے غداری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، ڈاکٹر ابو الخیر زبیر، شاہد غوری، میاں جلیل احمد شرقپوری اور دوسرے اہلسنت راہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت نے دھرنے کا مسئلہ سلجھانا ہے تو زاہد حامد استعفی دے، غلامان امریکہ ملک و قوم پر مسلط ہیں، نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے، نیب کا پنجاب میں احتساب کیلئے متحرک ہونا خوش آئند ہے، نواز شریف آمروں کے کندھے پر بیٹھ کر اقتدار میں پہنچے اس لئے نواز شریف کو جمہوری انقلابی لیڈر کہنا مذاق ہے، ن لیگ میں بڑے پیمانے پر بغاوت ہونیوالی ہے۔ اہلسنت جماعتوں کا گرینڈ الائنس ” نظام مصطفے متحدہ محاذ ” بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گا۔ اہلسنت راہنما ایک کنٹینر پر بیٹھ کر ملک بھر کا دورہ کریں گے۔ اگلے 2 ماہ میں سارا سیاسی منظر نامہ بدل جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close