پنجاب

حکمرانوں کو ختم نبوت کے پروانوں پر ظلم و تشدد بہت مہنگا پڑے گا، حامد سعید کاظمی

لاہور: نظام مصطفے متحدہ محاذ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے فیض آباد دھرنے کے شرکاء پر بدترین شیلنگ، تشدد، گرفتاریوں اور کارکنان کی شہادتوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کیلئے دھرنا دینے والوں کیخلاف حکومتی آپریشن ظلم کی بدترین مثال ہے، اب حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ لاہور میں علماء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اہلسنت جماعتیں حکومتی جبر و تشدد کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، درود و سلام پڑھنے والے کبھی تخریبی کارروائیوں میں ملوث نہیں رہے لیکن اس محب وطن اور امن پسند طبقے کیخلاف ریاستی طاقت کا استعمال دراصل پُرامن اہلسنت کو اشتعال دلا کر ملک میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کرنے کی سازش ہے۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کے دوران ملکی املاک اور قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں، یہ احتجاج ہماری غیرت ایمانی کا امتحان ہے، حکومت نے مذاکرات کی بجائے تشدد کا راستہ اختیار کرکے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے، حکمرانوں کو ختم نبوت کے پروانوں پر ظلم و تشدد بہت مہنگا پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close