پنجاب

قبائلیوں کو بھی وہی سٹیٹس دیا جائے جو باقی عوام کا ہے،سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی قیادت نے قوم کو منتشر کیا، فاٹا کے عوام خیبر پختونخوا میں انضمام چاہتے ہیں،قبائلی علاقے کے لوگوں کو بھی وہی اسٹیٹس دیا جائے جو باقی عوام کاہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نہیں کہا کہ ہم غیر جانبدارانہ پولیس نظام اور پٹواری سسٹم کا خاتمہ چاہتے ہیں،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی آزادی سے فیصلے کرتی ہیں،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایم ایم اے میں موجود تمام جماعتوں کا نام پاناما لیکس میں شامل نہیں،ہم خیال تنظیموں کو بھی ایم ایم اے کا حصہ بنانے کی کوشش کریں گے۔امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا کہ سیاستدانوں کا مقصد صرف اپنے مفاد کےلئے کام کرنا ہے،اسلام نے ہمیں معاشی اور سیاسی نظام دیا ،حکمران بیمار ہو جائیں تو باہر کے ہسپتالوں سے علاج کراتے ہیں،اور ان کے بچے بیرون ملک پڑھتے اورکاروبارکرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دشمن رنگ نسل اور زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close