پنجاب

جائیداد کا لالچ، نابالغ لڑکے سے 21 سالہ لڑکی کی شادی

گوجرانوالا: پنڈی بھٹیاں میں جائیداد کے لیے 10 سالہ نابالغ لڑکے کی 21 سال کی لڑکی سے شادی کردی گئی۔ پنڈی بھٹیاں میں زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ ہوگئی جہاں ایک ہی خاندان نے جائیداد کی خاطر 10 سال کے نابالغ بچے سے 21 سال کی خاتون کی شادی کردی، دونوں آپس میں کزن ہیں۔ واقعہ پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں مرزا بھنگسیکا میں پیش آیا جہاں بھائیوں نے گھر کی جائیداد گھر تک محدود رکھنے کے لیے اپنی بہن 21 سالہ مہوش کی شادی نابالغ لڑکے 10 سالہ اللہ دتہ سے کرادی۔ اہل علاقہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 سالہ اللہ دتہ کو 21 سالہ مہوش سے بیاہنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب اس شادی کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن بیورویاکسی قانونی ادارے نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close