پنجاب

تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ، مال روڈ بلاک

لاہور:  پنجاب میں تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف اساتذہ کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے اور مال روڈ کو بلاک کئے رکھا تاہم اساتذہ کا دھرنا آج دوسرے روز میں داخل ہو چکا ہے مگر ابھی تک انتظامیہ اور اساتذہ میں مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے ۔

دوسری جانب پنجاب ٹیچرزیونین کا کہنا ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے ، اساتذہ کے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف اساتذہ کا مال روڈ پر دھرنا 20گھنٹے سے جاری ہے اور انتظامیہ اور اساتذہ میں مذاکرات کا ایک دور ناکا م ہو چکا ہے ۔

دھرنے کے باعث مال روڈ پر ٹریفک بری طرح متاثر ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب اساتذہ کے احتجاج کی وجہ سے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں جس کی وجہ سے طلباءکا تعلیمی نقصان بھی ہو رہا ہے ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کیساتھ جلد از جلد مذاکرات کرکے مسئلے کو حل کیا جائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close