پنجاب

مغربی اور مشرقی سرحدوں پر خطرات منڈ لارہے ہیں، وفاقی وزیر خارجہ

سیالکوٹ: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مغربی اور مشرقی سرحدوں پر خطرات منڈ لارہے ہیں۔ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے نامساعد حالات میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا، حکومتی ٹیم نواز شریف کے قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کے قدم اکھڑ رہے ہیں اور (ن) لیگ مضبوط ہورہی ہے جب کہ نواز شریف کے ویژن کو کامیابی کے ساتھ انتخابات تک لے کر جائیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جس تیزی سے مسائل حل ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی، ہمارے دور میں جتنی ترقی ہوئی اتنی 70 سالوں میں نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی اور مشرقی سرحدوں پر خطرات منڈ لارہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close