انٹرٹینمنٹپاکستانپنجاب

صبا قمر نے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا،جلد شادی کر لیں گے

لاہور ( 26 مارچ 2021ء ) پاکستان کی معروف و ہردل عزیز اداکارہ اور ماڈل صبا قمر نے اس سال شادی کی پیشکش پر ہاں کہہ دیا۔انسٹاگرام اکائونٹ پرصبا قمر نے اپنی دلکش تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’اگر یہ ہونا ہے تو ہو جائے گا۔ صبا قمر کی پوسٹ پر بلاگر عظیم خان نے انہیں شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا ’آؤ اس سال شادی کرلیتے ہیں، شادی کی پیشکش پر صبا قمر نے لکھا ’ قبول ہے‘۔
ساتھ ہی اداکارہ نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے محبت کا نشان دل بھی بنا ڈالا۔دونوں شخصیات کی جانب سے شادی کی بات چیت اور رضامندی ظاہر کرنے کے بعد مداحوں نے بھی اپنی رائے دینا شروع کردی۔صبا قمر کے اکائونٹ پر متعدد لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ دونوں کی جوڑی بہترین ہے
صبا قمر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں اور ان کا جیون ساتھی وہی سوشل میڈیا صارف ہے جس کو اداکارہ نے قبول ہے کہا تھا۔

صبا قمر نے کہا کہ مجھے وہ شخص مل گیا ہے جس کے ساتھ اب مجھے گھر بسانا چاہیے، میں ہمیشہ سے شادی کے خلاف تھی لیکن اس نے مجھے شادی کے لیے قائل کر لیا، ہم بہت جلد شادی کرلیں گے۔صبا قمر نے اپنے جیون ساتھی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ عظیم ہی وہ شخص ہے جس نے پوسٹ پر مجھے شادی کے لئے کہا تھا۔عظیم کا تعلق کراچی سے ہے تاہم ابھی وہ آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہے۔اداکارہ صبا قمر کی جانب سے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی ہے۔صبا قمر اور عظیم خان کی جانب سے حالیہ سٹوریز بھی اس بات کا دعوی کر رہی ہیں کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی صبا قمر کی شادی سے متعلق مداح بھی کافی پرجوش ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close