پنجاب

جلسوں میں خواتین کو تنگ کرنے والوں کا” پھینٹا“لگایا جائے گا

پاکستان چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف فیصل آباد میں جلسوں کا ریکارڈ توڑ دے گی۔انہوں نے خواتین کو تنگ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خبردار۔۔!ہماری خواتین کے قریب نہ آنا۔
مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسلام آباد اور لاہور میں خواتین سے بدتمیزی اور برے سلوک جیسے واقعات میںملوث عناصر کو خوب برا بھلا کہا۔انہوں نے تنبیہ کی کہ خواتین کو تنگ کرنے والے سن لیں کہ اگر 20مئی کو فیصل آباد ہونے والے جلسہ میں خواتین سے ناروا سلوک کی کوشش کی گئی اور ہماری خواتین کو تنگ کرنے کی کوشش کی گئی تو تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس ایسے لوگوں کا ” پھینٹا“ لگائے گی۔
انہوں نے کہا ہم پاکستانی اپنی عورتوں کی عزت کرتے ہیں ۔ہم اس معاشرے کے فرد نہیں ہیں جو اپنی خواتین کا احترام نہیں کرتے۔انہوں نے مظفر آباد جلسہ میںآئی ہوئی خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیصل آباد کی خواتین کو بھی مخاطب کیا اورکہا کہ خواتین بھرپور شرکت کریں ان کی حفاظت کا بھرپور انتظامات کیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close