پنجاب

نوازشریف کے داماد نے نئی سنائی ، زرداری اور کپتان بھائی بھائی

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہاہے کہ 28 جولائی کے بعد سے پورے ملک کا موسم خراب ہے، آصف زرداری اور عمران خان جو بھی کہیں قوم جان چکی ہے عمران، زرداری بھائی بھائی ہیں۔احتساب عدالت کے باہر کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری کی عمران خان سے جنگ ہوگی، ہمارے بارے میں زرداری کو پتہ ہے کئی دفعہ وہ جنگیں کر چکے ہیں، لاہور کے جلسے کے بعد ان کا جنگ کا موڈ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی موسم 70 سال سے بادلوں کے نیچے ہے، کبھی بادل اوپر ہو جاتے ہیں، امپائر نے غلط سائیڈ فیلڈنگ کرا دی، اب سنبھالا نہیں جا رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close