پنجاب

ملتان میں نشتر ہسپتال کی نرسوں کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

ملتان میں واقع نشتر ہسپتال کی نرسوں نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ اور نرس سپرنٹینڈنٹ کے ناذیبا رویے کے خلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری رکھا،جس سے نشتر روڈ بند ہوگئی اور ٹریفک معطل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان شہر میں نشتر روڈ پر واقع نشتر ہسپتال کے ایم ایس اور نرسنگ ہیڈ کے خلاف ہسپتال کی نرسوں نے احتجاج تین روز سے جاری رکھا ہوا ہے،نرسوں نے احتجاج کے دوران ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور نشتر روڈ بلاک کر دیا،نرسوں نے پلے کارڈز اور بینیرز اٹھا رکھے تھے جس پر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے

ذرائع کے مطابق نرسوں کا احتجاج کے موقع پر اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہسپتال کے ایم ایس کا رویا نہایت نامناسب ہے،انہوں نے حجاب پہنے پر پابندی لگا رکھی ہے،احتجاج کر نے پر ایم ایس نے گذشتہ تین سال سے ہماری چھٹیاں منسوخ کر رکھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نرسنگ ڈپارٹمنٹ سربراہ ہمیں مزید تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہیں۔
اس موقع پر نرسوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ نشتر ہسپتال کے ایم ایس کو فی الفور بر طرف کیا کیا جائے،اور نرسنگ ہیڈ کو معطل کر کے کسی اہل شخص کو تعینات کیا جائےنرسوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گی،تاہم ابھی تک کوئی حکومتی نمائندہ احتجاجی نرسوں سے مزاکرات کے لیے نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close