پنجاب

فارن سروسز اتاشیز کا دورہ کور ہیڈکوارٹرز

پشاور: فارن سروسز اتاشیز کے وفد نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فارن سروسز اتاشیز/ ایڈوائزرز کے 24 رکنی وفد نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فارن سروسز اتاشیز کے وفد کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور فاٹا کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وفد کو فاٹا میں پاک فوج کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا اور انہیں علاقے میں امن بحال کرنے میں پاک فوج کے کردار سے متعلق بھی بتایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو بتایا گیا کہ بے مثال ترقیاتی کاموں سے قبائلیوں کے معیار زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close