پنجاب

زینب کے بعد 7 کیسز کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد

لاہور: زینب قتل کیس کے بعد پنجاب حکومت نے 7 مزید بچیوں سے زیادتی کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد کردی ہیں۔پاکستان ویوز کے مطابق پنجاب حکومت نے زینب کے علاوہ 7 مزید بچیوں سے زیادتی کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام تحقیقات جلد سے جلد مکمل کی جائیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کی روشنی میں ہی پولیس زینب قتل کیس کا چالان عدالت کو بھجوائے گی۔

واضح رہے کہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، ملزم عمران نے بعد میں اعتراف کیا تھا کہ وہ زینب کے علاوہ بھی کئی بچیوں کو قتل کرچکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close