پنجاب

عوام سے کہتی ہوں کہ اٹھو سازشی مہروں کو سبق سکھا دو، مریم نواز

جڑنوالہ: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے3 نسلوں کاحساب لیا گیا لیکن نوازشریف کے خلاف ایک پیسےکی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کیا آپ کو ایسا پاکستان چاہیئے جہاں عوام کےووٹوں کی اہمیت نہ ہو، جہاں عوام کے ووٹوں سے منتخب وزیر اعظم کو انصاف نہ ملے، اسے کرپشن نہ ڈھونڈ پانے پر اقامہ کی بنیاد پر نکال دیا جائے، سزا پہلے دی جائے اور مقدمے بعد میں چلائے جائیں، آئین توڑنے والے پرویز مشرف کو بلانے کی جرات نہ ہو۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ اور فیصل آباد سے جیت ہمیشہ (ن) لیگ کی ہوتی ہے، عوام کو پتا تھا کہ پاناما میں نواز شریف کا نام تک نہیں تھا، نوازشریف سے3 نسلوں کا حساب لیا گیا لیکن نوازشریف کے خلاف ایک پیسےکی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عمران خان نے اپنی کمپنی تسلیم کی پھر بھی اسے صادق اورامین قرار دیا گیا، اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے بڑی عدالت عوام کی ہوتی ہے، 70 سال میں ایک بھی منتخب وزیر اعظم مدت پوری نہیں کرپایا، اٹھو سازشی مہروں کو سبق سکھا دو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close