پنجاب

اینکر شاہد مسعود کے ذریعے قصور واقعے کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی: رانا ثناءاللہ

لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قصور واقعے میں اینکر پرسن شاہد مسعود ایک مہرہ ہے جس کے ذریعے اس کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی،کہ قصور کیس میں شاہد مسعود ایک مہرہ ہے، مہرے کے پیچھے کھڑی قوتیں اس ملک میں افراتفری پھیلانے اور ہیجانی کیفیت پیدا کرنے میں ملوث ہیں ان کا پتہ چلانا چاہیے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ قوم کردار کشی کرنے والوں کو جانتی ہے کہ ان کی ڈوریاں کہاں سے ملتی ہیں۔ پوری قوم قصور واقعے کے غم میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن ایک اینکر شاہد مسعود کے ذریعے اس کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے قصور واقعے میں ملوث ملزم کے 37 بینک اکاونٹس کا دعویٰ کیا، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ اس کیس میں شاہد مسعود سے ان کے ذرائع پوچھیں اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزم عمران کابین الاقوامی گروہ سےکوئی تعلق نہیں اور زینب قتل کیس کی جے آئی ٹی میں حتمی حقائق سامنے آ ٓئیں گے۔ پوری قوم کردار کشی کرنے والوں کو اچھی طرح جانتی ہے۔ لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے دھرنے کو قوم نے مسترد کردیا ۔ایک روبوٹ کو کراچی سے لا کر مال روڈ لاہور پر کھڑا کردیا اور یہ روبوٹ اتنا ہی چلتا ہے ، جتنی اس کو جاپی دی جاتی ہے۔قوم کو ان کٹھ پتلیوں کو مسترد کرنا چاہیے جو کسی کے اشارے پر قوم کو بے وقوف بناتی ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، نوازشریف عدلیہ پر نہیں بلکہ ایک فیصلے پرتنقیدکررہے ہیں۔عدلیہ کے فیصلے تاریخ کاحصہ ہیں اور نوازشریف کوفیصلے پرتنقیدکرنے کاحق حاصل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close