پنجاب

حکومت نے اگر ٹی اوآرز نہ مانے تو عوام میں جانے سے گریزنہیں کرینگے: بلاول بھٹو

لاہور: بلاول بھٹو زرداری نے پاناما لیکس کے معاملے پر ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کسی بھی قسم کی مفاہمت کرنے سے انکار کرتے ہوئے پارٹی رہنماﺅں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ڈٹ جائیں، حکومت نے اگر ٹی او آرز نہ مانے اور پارلیمانی کمیٹی میں بات نہ بنی تو عوام میں جانے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹی او آرز کے معاملے پر کام کرنے والے پارٹی رہنماﺅں کو حتمی پالیسی سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکومت کے خلاف جارحانہ انداز اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے رہنماﺅں سے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی ہو یا کوئی اور فورم اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں اور ہر فورم پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ اب نواز شریف سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ رعایت دی جائیگی۔ حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز ماننا پڑیں گے۔ حکومت کو اور کوئی راستہ نہ دیا جائے،ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی کی بات نہ بنی توعوامی تحریک چلائی جائی گی اور حکومت کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔ بلاول بھٹو نے حکومتی رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ وہ ٹال مٹول سے کام لے کر بچ جائے گی تو یہ اس کی بھول ہے ٹی او آرز نہ مان کر حکومت خود اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی کے بجائے دوسرے راستے اختیار کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے یہ پالیسی گائیڈ لائن اپوزیشن کے مشترکہ اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاسوں سے قبل جاری کی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close