پنجاب

شہباز تاثیر ذہنی اور جسمانی لحاظ سے مکمل طور پر تندرست ہیں ،انوار الحق کاکڑ نے تصدیق کر دی

کوئٹہ : بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کاکڑ نے تصدیق کی ہے کہ شہباز تاثیر کی ذہنی اور جسمانی صحت برقرار ہے اور وہ مکمل طور پر تندرست اور مطمئن ہیں ۔نجی نیوز چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز تاثیر خیریت سے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز تاثیر کو پنجاب پہنچانے کافیصلہ ان کی فیملی کو اعتماد میں لے کر جلد کر لیا جائے گا ۔
بتا یا جا رہا ہے کہ شہباز تاثیر نے کالے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور ان کے بال لمبے ہیں تاہم وہ مکمل طور پر صحت مند دکھائی دیتے ہیں ۔شہباز تاثیر نے اپنی والدہ سے بھی گفتگوکی ہے اور والدہ کو اپنی بازیابی سے متعلق اعتماد میں لے کر اطمینان دیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close