پنجاب

قندیل بلوچ کی سرکاری سیکیورٹی کی درخواست مسترد

لاہور: وفاقی وزارت داخلہ نے قندیل بلوچ کی طرف سے دائرسیکیورٹی کی درخواست کو مسترد کردیا۔

 سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ نے سوشل میڈیا پران کے پاسپورٹ کی نقل سمیت دیگر قانونی دستاویزات منظرعام پرآنےاورمبینہ طورپردھمکی آمیز ٹیلی فون کالز کے بعد وفاقی وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کے لیے تحریری درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے۔  وزارت داخلہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ قندیل بلوچ کو سرکاری سیکیورٹی فراہم نہیں کیا جاسکتی۔

واضح رہے کہ قندیل بلوچ نے گزشتہ ہفتے لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایسی فون کالز اور ای میل موصول ہوئی ہیں جن میں انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں اس لئے وہ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان، سیکریٹری داخلہ سے اپیل کرتی ہیں کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close