پنجاب

برہان وانی کی حمایت پر فیس بک نے حمزہ علی عباسی کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

آزادی اظہار کی علمبردار کہلانے والی فیس بک نے پاکستان کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی کی پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔منگل کے روز حمزہ علی عباسی نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر کشمیری حریت رہنما برہان وانی کی تعریف کی تھی جس پر ان کی پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا

ٹربیون کے مطابق پاکستانی ڈراموں کے ہردلعزیز کردار حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر کی جانے والی ایک تازہ پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر کی حمایت میں بولنے پرمیرا فیس بک اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیا گیا۔حمزہ نے اس پوسٹ میں وانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ برہان آئی ایس آئی کے ایجنٹ نہیں تھے بلکہ انہوں نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں اپنے بھائی کے قتل کے بعد حریت گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
انہوں نے لکھا کہ ”اگر کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل نہکیا گیا تو ہمارے گھرکے پچھواڑے میں ایک اور فلسطین وجود میں آجائے گا“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close