پنجاب

بیوی کا وڈیو بنانے کا شوق، شوہر جان کی بازی ہار گیا

بیوی کے سامنے تیراکی میں مہارت کی شیخی بگھارنے والا شوہر نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جب کہ بیوی ویڈیو بناتی رہی۔اوکاڑہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔ خوشی کے تہوار پر انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب بیوی بچوں کے ساتھ پکنک منانے کے لیے آیا ہوا نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ نوجوان نے بیوی کو متاثر کرنے کے لیے دعویٰ کیا کہ وہ نہر میں تیر کر دکھائے گا۔ یہ کہہ کر اس نے پانی میں چھلانگ لگادی۔ خاوند نہر میں تیرتا رہا اور بیوی اپنے موبائل سے ویڈیو بناتی رہی لیکن آخرکار وہ اس کے سامنے ہی ڈوب گیا۔ نہر میں ایک مقام پر پانی کا دباؤ بہت تیز ہوگیا جہاں سے وہ نکل نہ آسکا اور ہمت ہارتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا۔ یہ واقعہ عید کے پہلے روز پیش آیا اور تین روز گزرنے کے باوجود تاحال لاش نہیں مل سکی ہے جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close