پنجاب

نگراں حکومت پٹرول مہنگا کرکے عوام پر مزید ظلم نہ کرے، آصف زرداری

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے نگراں حکومت پر پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کے لیے زور دیا ہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ نگراں حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے اور نواز شریف حکومت کے ستائے عوام پر مزید ظلم نہ کرے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب شخص زیادہ متاثر ہوگا اور مہنگائی بڑھے گی۔ آصف علی زرداری نے ناصر الملک کی نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔نگراں حکومت نے ایک ماہ کے دوران دوسری بار عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے اور اس حوالے سے وزارت خزانہ کو باضابطہ سمری ارسال کردی گئی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close