پنجاب

نواز شریف خود آکر لڑیں، شہباز شریف ان کی کمی پوری نہیں کر سکیں گے :جاوید ہاشمی

اسلام آباد : بزر گ سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ شہبازشریف نواز شریف کی کمی پوری نہیں کر سکتے ۔ نواز شریف خود آئیں اور اس جنگ کو بھر پور طریقے سے لڑیں۔ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفد ر کے خلاف احتساب عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد اپنے ردعمل میں مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد نواز شریف کا وطن واپس آنا ضروری ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اب نواز شریف کی کمی پوری نہیں کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئیں اور اس جنگ کو بھر پور قانونی طریقے سے لڑیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close