پنجاب

لیگی قیادت نے فعال کارکنوں کو ’’انڈر گراؤنڈ‘‘ رہنے کی ہدایت کر دی

سابق وزیراعلم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت سے سزا ہونے کے بعد لیگی قیادت نے اپنے فعال کارکنوں کو محتاط رہنے اور زیادہ تر ’’انڈر گراؤنڈ‘‘ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے انتخابی حلقوں میں متحرک و فعال کارکنوں کو ممکنہ گرفتاریوں سے بچنے کیلئے یہ ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کو خدشہ ہے کہ انھیں انتخابات سے آؤٹ کرنے کیلیے انتخابی حلقوں میں متحرک و فعال کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں متوقع ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کو خدشہ ہے کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی و داماد کیخلاف آنیوالے حالیہ فیصلے کیخلاف احتجاج کی آڑ میں مسلم لیگ(ن) کے پُرعزم ورکروں کو گرفتار کیا جائیگا اس لیے مسلم لیگ(ن) نے حکمت عملی تبدیل کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف کی جانب سے آئندہ انتخابات کیلیے منشور کے اعلان کے موقع پر بھی پارٹی ورکروں کی جانب سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کیساتھ ورکروں کی گرفتاریوں کا معاملہ زیربحث رہا اور بعض سینئر ورکروں کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو مطلع کیا جا رہا تھا کہ بڑے پیمانے پر پارٹی ورکروں کو مختلف کیسوں میں گرفتار کرنے کیلیے لسٹیں تیار کی گئی ہیں تاہم پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close