پنجاب

” بطور وزیراعلی پنجاب سی پیک منصوبوں میں آپ کے تعاون سے گراں قدرکامیابی حاصل کی اور“الیکشن سے دو دن قبل چین سے شہباز شریف کے نام ایسا خط آگیا کہ پاکستانیوں کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

لاہور: سابق چینی سفیر سن وی ڈانگ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبار شریف کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک ہر موسم کے دوست اور سٹرٹیجک پارٹنر ہیں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق خط میں سن وی ڈانگ نے کہا کہ چین اورپاکستان کے برادرانہ تعلقات ہرآزمائش پرپورے اترے ہیں، خوشی ہے کہ دوطرفہ سیاسی اور معاشی تعاون سے مثبت نتائج برآمدہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اورپاکستان کے برادرانہ تعلقات ہرآزمائش پر پورے اترے ہیں۔بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ اپنے روابط کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔سابق چینی سفیر نے یہ بھی کہا کہ خوشی ہے کہ دوطرفہ سیاسی اورمعاشی تعاون سے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔خط میں شہبازشریف کے لئے تعریفی کلمات بھی کہے گئے ہیں کہ بطور وزیراعلی پنجاب سی پیک منصوبوں میں آپ کے تعاون سے گراں قدرکامیابی حاصل کی،ساہیوال پاور پلانٹ، انرجی سولر پراجیکٹ ، اورنج لائن منصوبے ملکی ترقی میں اہم کرداراداکریں گے۔سن وی ڈانگ نے کہا کہ ان منصوبوں سے پاکستانی عوام فائدہ اٹھائیں گے،آپ نے میری تعیناتی کےدوران مجھ سے اور میرے ساتھیوں سے بھرپور تعاون کیا،امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close