پنجاب

الیکشن 2018کاانتخابی اکھاڑا سج گیا، کل سیاسی پہلوانوں میں میدان لگے گا

لاہور: پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین عام انتخابات 2018ءکیلئے انتخابی اکھاڑا سج گیا ہے ۔ کل ملک کے تین بڑے سیاسی پہلوانوں میں میدان لگے گا جبکہ چھوٹے پہلوان بھی اپنا حصہ وصول کرنے کے لئے میدان عمل میں ہیں۔کل ہونے والے عام انتخابات پاکستان کے 10 کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ ملک بھر میں پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا ۔عام انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 21 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر استعمال ہو گا۔ بیلٹ پیپرز میں پہلی بار سکیورٹی فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ امن وامان کے قیام کیلئے پاک فوج کی معاونت حاصل کی گئی ہے۔ووٹر ز اپنے ووٹ اور پولنگ سٹیشن حلقہ کی 8300 سروس کے ذریعے تصدیق کر سکتے ہیں۔ انتخابی عملے کیساتھ تعاون نہ کرنے اور کام میں خلل ڈالنے پر سخت کارروائی ہو گی۔واضح رہے کہ الیکشن 2018کو ملکی تاریخ کااہم ترین الیکشن تصور کیا جارہا ہے جو ملکی تاریخ میں ایک اہم موڑ بھی ثابت ہو سکتا ہے ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی اس رائے کااظہار کرچکے ہیں کہ حالیہ الیکشن میں تاریخ کا سب سے بڑا ٹرن آﺅٹ ہونے کی توقع ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close