پنجاب

فیصل آباد: عابد شیر علی کا خاتون پریزائیڈنگ افسر سے جھگڑا

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی پولنگ سٹیشن پر خاتون پریزائیڈنگ افسر سے جھڑپ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 108 کے پولنگ سٹیشن پر ایک خاتون ووٹر نے شکایت کی کہ پریزائیڈنگ افسر اسے ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دے رہی جس پر سابق وزیر مملکت نے پریزائیڈنگ افسر سے بحث شروع کر دی کہ وہ مسلم لیگ ن کی خاتون ووٹر کو ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہیں۔

پریزائیڈنگ افسر کا موقف تھا کہ خاتون ووٹر کا اس حلقے میں ووٹ نہیں ہے اور حلقہ بندیوں کی تبدیلی کی وجہ سے اس کا ووٹ کسی دوسرے پولنگ سٹیشن پر منتقل ہوگیا ہے۔ بعد ازاں انتخابی عملے نے دونوں فریقین میں معاملہ ٹھنڈا کرا دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close