پنجاب

پنجاب میں 2591افرادکا قتل حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے

صوبے میں لوگوں کے جان ومال کا تحفظ ایک خواب بن چکا ہے آٹھ ماہ میں ڈکیتی کی629وارداتیں ہوئیں ‘حکومت پو لیس کو سیاسی مقاصد کی بجائے عوام کی حفاظت کیلئے استعمال کیوں نہیں کرتی ؟پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور قائداعظم کے افکار کے مطابق انکو سہولتوں کی فراہمی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ‘پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے اقلیتوں کو انکے حقوق دینا ہوں گے ۔ قومی دن کے حوالے سے ٹھٹھہ کلیاں میں اقلیتی رکن جاوید قمر سندھو کی جانب سے منعقدہ تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرتحر یک انصاف کے اقلیتی رکن آصف سہیل کھوکھر ‘چوہدری صوبہ ‘فاروق بشیر ‘یوسف بنجم سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں حکمران اور پو لیس عوام کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور2016میں اب تک پنجاب میں 8ہزار270سے زائد افراد اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہو چکے ہیں اور مویشی چور ی کی واردتیں بھی2ہزار4سو سے زائد ہوئیں ہیں حکمران بتائے انکی حکومت اور پو لیس کہاں ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قومی اداروں کو تباہ کر نے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے اور گزرتے دن کیساتھ ’’ڈاکے ‘ناکے اور فاقے ‘‘عوام مقد ر بن رہے ہیں جب تک ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو مضبوط بنانا ہے تواس کیلئے پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو بھی ساتھ لیکر چلنا ہے اور کسی بھی اقلیت کے ساتھ ظلم اور زیادتی ملک کو کمزور کر نے متراد ف ہوگا تحر یک انصاف اقلیتوں کو انکے حقوق دینے کے معاملے میں ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے اور کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا ۔ اقلیتی رکن جاوید قمر سندھواور آصف سہیل کھوکھر نے کہا کہ تحر یک انصاف ہی پاکستان کی واحد جماعت ہے جو یہاں بسنے والے تمام افراد کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت تمام حقوق فراہم کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے اور ملک سے کر پشن ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ کر پشن کا بھی مکمل خاتمہ ہوگا اس موقعہ پر اقلیتوں کے قومی دن پر کیک بھی کاٹاگیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close