پنجاب

ٹک ٹاک ایپ ایک اور موت کا باعث بن گیا

 لاہور :  ٹک ٹاک نے لاہور کے ایک سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لی۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی متعدد ایسی اموات ہوچکی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں دو دوست ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ گولی چل گئی، جس سے حسن نامی 25 سال کا نوجوان سیکورٹی گارڈ موت کے منہ میں چلا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے سے ہے۔

پولیس نے حسن کے ساتھی اسامہ کو تفتیش کے لیے حراست میں لےلیا ہے اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close