پنجاب

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام ، پی آئی اے کے12ملازمین گرفتار

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر تعینات بارہ ملازمین کو انٹی نارکوٹیکس فورس نے گرفتار کرلیا جو کہ پی آئی اے کے بیرون ملک جانے والے جہازوں میں ہیروئن پہنچایا کرتے تھے ۔

چند ہفتے قبل ان ملازمین نے لاہور سے دبئی جانے والے جہاز کے ٹوائلٹ میں چھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن بھی چھپائی تھی

پی آئی اے ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے حالیہ واقعات کے بعد درجنوں ملازمین کے ائیرپورٹ سے تبادلے کیے گئے اور کچھ کو تحقیقاتی اداروں کے حوالے کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی پی آئی اے طیارے میں ہیروین اسمگلنگ اسکینڈل میں 12ملازمین کو حراست میں لیا جاچکا ہے، لاہور سے بیرون ملک جانیوالی پر واز سے اے این ایف نے عاطف فیروز نامی شخص کو پی آئی اے کی پرواز 203سے گر فتار کر کے طیارے کے ٹوائلٹ سے 6کلو ہیروین چند دن پہلے پکڑی جسکے بعد پی آئی اے سمیت ائیر پورٹ کے عملے کے ملازمین کو حراست میں لے لیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پی آئی اے کے پانچ اہلکاروں موبائل اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں برطرف کیا جا چکا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close