پنجاب

پنجاب۔1320 میگاواٹ کول پاور پلانٹ کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔شہباز شریف

لاہو۔پنجاب حکومت اور چینی کمپنی میں 1320میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ لگانے کا معاہدہ طے پا گیا۔تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی کے صدر وینگ وین ڑونگ اور پنجاب حکومت کی جانب سے سیکریٹری توانائی اسدا الرحمان نے معاہدے پر دستخط کیے جس کے مطابق کمپنی رحیم یار خان میں 660میگاواٹ کے دو کول پاور پلانٹ لگائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباشریف کا کہناتھا کہ1320میگاواٹ کول پاور پلانٹ کا معاہدہ خوش آئند ہے ، پنجاب حکومت چینی کمپنی کو منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close