پنجاب

پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کا آغاز

لاہور : پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری شروع کردی گئی ، پنجاب حکومت کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے 10 کروڑ کا بجٹ مختص کرے گی۔

لاہور کی یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ انیمیل سائنسز میں کورونا ویکسین کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ، اس حوالے سے یونیورسٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کورونا ویکسین بنانے کے لیے پریزینٹیشن دی۔

پنجاب حکومت کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے 10 کروڑ کا بجٹ مختص کرے گی ، اس موقع پر ڈائریکٹر یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ انیمیل سائنسز پروفیسر طاہر یعقوب نے کہا کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے پنجاب حکومت سے 6 ماہ کا وقت مانگا ہے ، ویکسین کی تیاری کے لیے یونیورسٹی کے پاس تمام سہولیات ہیں۔

پروفیسر طاہر یعقوب کا کہنا تھا کہ اگر ویکسین کی تیاری میں پیش رفت مثبت رہی تو ایک ماہ بعد اعلان کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں پاکستان نے کورونا وائرس ویکسین کی تیاری کا عمل شروع کیا تھا ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے وزارت صحت کو مراسلہ لکھا تھا ، جس میں کہا تھا کہ وزارت صحت تمام اسٹیک ہولڈرز اور پرائیویٹ سیکٹر سے مشاورت کرکے تجاویز تیار کرے۔

خیال رہے دنیا بھر میں کوویڈ19ویکیسن کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے اور مختلف ممالک دوا کی تیاری میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے کوشاں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close