پنجاب

جس اتحاد کی باتیں ہو رہی ہیں وہ جمہوریت کیلئے نہیں اپنے لئے ہے، وزیر خارجہ

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد جمہوریت کے لیے نہیں بلکہ اپنے لیے ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر واضح تردید آچکی ہے، جس چیز کی حقیقت نہ ہو اس کا کیا جواب دینا۔

سعودی پیکج کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاک چین تعلقات کا ایک اہم جزو ہے جب کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہماری اور ان کی ضرورت ہے کیونکہ افغانستان کی ساری تجارت پاکستان کے راستے ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی مسئلے پر شکوہ ہے تو اس پر بات کی جا سکتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ 7 دہائیوں سے چل رہا ہے اور اس معاملے پر ملک میں اتفاق رائے موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہماری خواہش ہے۔

سفارتکاروں کی تبدیلی کے فیصلے پر وزیر خارجہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ تجربہ کار سفارتکار تعینات کریں کیونکہ جتنے لوگ تعینات تھے وہ سفیر نہیں بلکہ سیاسی طور پر تعینات کیے گئے تھے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوشش ہے ایسے سفارتکار تعینات ہوں جو پاکستان کا نکتہ نظر بھرپور طریقے سے پیش کریں، سفارتکاروں کی ذمہ داری ذاتی نہیں قومی ایجنڈا ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے تجربہ کار اور منجھے ہوئے سفارتکار پاکستان کا مضبوط موقف پیش کریں گے۔

اپوزیشن اتحاد سے متعلق سوال پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جس اتحاد کی باتیں ہو رہی ہیں وہ جمہوریت کے لیے نہیں بلکہ اپنے لیےہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close