پنجاب

لیہ: سکول کے باہر سے دستی بم اور 5خودکش جیکٹیں برآمد، علاقے میں شدید خوف و ہراس

لیہ: لیہ میں ایک سکول کے باہر سے چار دستی بم اور مشکوک بیگ برآمد ہونے پر شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
 لیہ کے علاقہ کوٹ سلطان میں ایک سکول کے باہر مشکوک بیگ پڑے تھے ۔ اہل علاقہ نے پولیس اور دیگر اداروں کو اطلاع دی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے جب ایک بیگ کو کھولا تو اس میں سے چار دستی بم برآمد ہوئے جبکہ دوسرے بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 5 خودکش جیکٹس نکلیں۔ ان کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ بیگ کہاں سے آئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close