پنجاب

اسلام شرپسندی کی اجازت نہیں دیتا، دھرنوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے، پیر معصوم شاہ

لاہور: جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے دھرنا مظاہرین اور حکومت کے درمیان معاہدے کو سراہتے ہوئے متوجہ کیا ہے کہ احتجاج کے دوران شرپسندوں کی طرف سے نجی املاک اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ فتنے اور شرپسندی کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔ جن لوگوں نے احتجاج کی آڑ میں مختلف مقامات پر نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے، ان کی نشاندہی کی جانی چاہیے اور انہیں بے نقاب کیا جائے۔

لاہور میں مرکزی صدر جے یو پی شعبہ خواتین فائزہ نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے۔ اس کیلئے چاہے جان کی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے ہم کسی کو گستاخی کی اجازت نہیں دیں گے، لیکن اس مقدس مشن کی آڑ میں فوج اور عدلیہ کو بھی بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ ریاستی اداروں کا تقدس نہ رہا تو ملک میں امن و امان کیسے قائم کیا جاسکے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close