پنجاب

انسانوں کی زندگیوں کے ساتھ کسی کوکھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ انسانوں کی زندگیوں کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں غیرمعیاری اشیا بیچنے والوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ڈی جی فوڈ کیپٹن (ر) عثمان عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہاں پرغیرمعیاری اشیاء بیچنے والوں کے دھندے بند ہونے چاہیں، آپ بلاامتیاز کارروائی کریں، دیکھتا ہوں کون آپ پردباؤ ڈالتا ہے، جس پرڈی جی فوڈ پنجاب کیپٹن (ر) عثمان نے کہا کہ آپ کے حکم کے مطابق من وعن عمل کیا جارہا ہے، 350 غیرمعیاری بوتل بند پانی فروخت کرنے والی فیکٹریاں بند کروادی گئیں جب کہ غیرمعیاری کوکنگ آئل بنانے والی متعدد فیکٹریوں کوسیل کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ڈی جی فوڈ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ بطورڈی جی فوڈ پنجاب بہترین فرائض سرانجام دے رہے ہیں، انسانوں کی زندگیوں کے ساتھ کسی کوکھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ چیف جسٹس نے ڈی جی فوڈ پنجاب کو صوبے میں غیرمعیاری اشیاء بنانے اورفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close