پنجاب

پتوکی میں نوعمر بچیوں کی فروخت کا انکشاف، 2 خواتین گرفتار، بچیاں بازیاب

لاہور: پنجاب کے علاقے پتوکی میں نوعمر بچیوں کی فروخت کا انکشاف ہوا جس کے بعد اے آر وائی نیوز کی ٹیم نے ملزمان کو نشاندہی کے بعد رنگے ہاتھوں گرفتار کر ادیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ذمہ دار کون ہے کی ٹیم کو اطلاع موصول ہوئی کہ پتوکی میں ایک گروہ نوعمر بچیوں کی فروخت میں ملوث ہے۔

ذمہ دار کون کی ٹیم نے چائلڈ پروٹیکشن اور پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر 2 بچیوں کو بازیاب کرایا جن کی عمر 13 اور تین سال ہیں۔ اینکر علی رضوی کا کہنا تھا کہ چھاپے کے بازیاب ہونے والی بچیوں کی شناخت لائبہ اور  سیرت کے ناموں سے ہوئی۔

تیرہ سالہ لائبہ کو 50ہزار اور 3 سالہ سیرت کو 80 ہزار روپے میں فروخت کیاگیا تھا، تین سالہ بچی کی فروخت کے وقت عمر صرف ایک دن تھی جبکہ لائبہ کو پانچ سال کی عمر میں فروخت کیا گیا۔

چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والی خواتین نے انکشاف کیا کہ ’بچیوں کو جوان ہونے کے بعد جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا جاتا‘۔ دوسری جانب پتوکی اور پنجاب کے مختلف اسپتالوں سےغائب اور اغوا ہونے والی بچیوں کی فروخت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے بچیوں کو بازیاب کرتے ہوئے 2 خریدار خواتین کو حراست میں لے کر تھانہ سٹی پولیس میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ دونوں مغویوں کو اے آر وائی کی ٹیم نے چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close