پنجاب

پاکستان اور بھارت کو ماضی سے سیکھنا چاہئے،ماضی کی زنجیریں توڑے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت جوہری ملک ہیں، جنگ کوئی نہیں جیت سکتا، جنگ پاگل پن ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بھارت تعلقات کے معاملے میں دونوں طرف غلطیاں ہوئی ہیں، ماضی صرف سبق سکھانے کےلئے ہوتا ہے،پاکستان اوربھارت کو ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیے،بھارت ایک قدم آگے بڑھائے گا ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے،انہوں نے کہا کہ ماضی کی زنجیرجب تک توڑیں گے نہیں،آگے نہیں بڑھیں گے،ہمیں اچھے ہمسائیوں کی طرح رہنا ہے،انہوں نے کہا کہ کئی جنگیں لڑنے والے فرانس اورجرمنی ملکرآگے بڑھ سکتے ہیں توہم کیوں نہیں،

وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہمارے سارے ادارے ایک پیج پرکھڑے ہیں،ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ بارڈرکے دونوں اطراف ایسی قیادت چاہیے جومسئلے کے حل کا ارادہ رکھے،ان کا کہناتھا کہ انسان چاند تک پہنچ چکا ہے،کیا کشمیرکا مسئلہ حل نہیں کرسکتے؟۔
انہوں نے کہا کہ چین کی قیادت دوراندیش ہے،چینی قیادت نے فیصلہ کیا کہ پہلے غربت کوکم کرنا ہے،پاکستان بھارت سے مضبوط تعلقات چاہتا ہوں،برصغیرمیں دنیا کی سب سے زیادہ غربت ہے،اگرہمارے بارڈرکھل جائیں اورتجارت شروع ہوجائے توغربت ختم ہوجائے گی،وزیراعظم نے کہا کہ اگلے سال جب آپ آئیں گے توہرقسم کی سہولیات ملیں گی،

وزیراعظم کا کہناتھا کہ سدھوجب پاکستان آئے توان پربھارت میں بڑی تنقید ہوئی،سدھودوستی اورمحبت کا پیغام لے کرآئے پھرتنقید کیوں؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close