پنجاب

لگژری اپارٹمنٹ پر مشتمل مہنگا ترین ہسپتال بن گیا

نیشنل ہسپتال کی ایک منزل کو مکمل طور پر لگژی اپارٹمنٹ کی طرح تیار کیا گیا جسے دیکھ کر فائیو سٹار ہوٹل کا خیال آتا ہے ۔اس منزل کو سیاحوں اور بالخصوص امیر لوگوں کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔

نیشنل ہسپتال کے کی چیف ایگز یکٹو ڈاکٹر شاہدہ اے خواجہ کا کہنا ہے کہ اس منزل کا مقصد سیاحوں کو ملک میں عالمی سطح کا میڈ یکل ٹریٹمنٹ فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے مہنگے علاج کروانے کے لیے بیرون ملک جانے والے لوگوں کی بیرون ملک علاج کروانے میں دلچسپی کم ہو جائے گی ۔ان کا کہنا تھاکہ اس منزل پر زیر علاج مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ڈاکٹر شاہدہ نے کہا کہ پیر ا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا البتہ اس منزل پر موجود مریضوں کو سہولیات کے عوض 10فیصد زیادہ رقم ادا کرنا ہو گی ۔اس منزل کی تجدید کے لیے انٹیر ئیر ڈیزائنر نائلہ اشتاق کی خصوصی طور پر خدمات حاصل کی گئیں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close