پنجاب

لاہور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری

لاہور کے مختلف علاقوں ،گلبرگ ، ڈیفنس ، جوہر ٹاﺅن ، ماڈل ٹاﺅن ، صدر، کینٹ ، ایئرپورٹ ، جیل روڈ اور دھرم پورہ اور گردونواح میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش جاری ہے ۔ بارش کے ساتھ ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت گردونواح میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی کھڑ ا ہو گیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ بعض علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی بھی غائب ہو گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بار ش کا امکان ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close