پنجاب

چودھری نثارکی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

ینئر سیاستدان اور رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثارکی رکنیت منسوخی کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ، قراردادپی ٹی آئی رکن مومنہ وحیدنے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودھری نثارپی پی 10 راولپنڈی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے،چودھری نثارحلف نہ اٹھاکرایوان کی تضحیک کررہے ہیں،ایوان سے استدعا کی جاتی ہے کہ چودھری نثارکی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے۔

واضح رہے کہ چودھری نثار پی پی 10راولپنڈی سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور تاحال رکن اسمبلی کے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close