پنجاب

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کو حادثہ، 20 طلبہ زخمی

فیصل آباد: بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے طلبا کی بس الٹنے سے 20 طالب علم زخمی ہو گئے۔ نیونیوز کے مطابق بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے طلبا کی بس مری سے واپسی پر گوجرہ کے قریب الٹنے سے 20 طالب علم زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو گوجرہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا اور بس بےقابو ہو کر مکان سے جا ٹکرائی تاہم واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close