پنجاب

پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام، اب بھارت کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی آپشن نہیں، گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے دشمن کو بھر پور جواب دینے پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے بھارت ہوش کے ناخن لے لیں کیونکہ بھارت کے پاس اب بھی امن اور مذاکرات کے سواکوئی آپشن نہیں، پاکستان آج بھی جنگ نہیں چاہتا لیکن پاکستان کی سلامتی اور تحفظ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کر یں گے، جنگ مسائل کا حل نہیں اور جب جنگ شروع ہوجاتی ہے تواس کو ختم کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوتا‘ بھارتی پائلٹس کو گرفتار کر نا افواج پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

تین روزہ ایف ایم ایچ انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاک فضائیہ نے جس جرات اور بہادری کے ساتھ دشمن کو بھر پور جواب دیا ہے،اس سے پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں اورپوری قوم ان کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتی ہے، پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ اس کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک نہیں کئی بار پاکستان نے امن اور مذاکرات کی دعوت دی لیکن بھار ت نے کبھی اس کا مثبت جواب نہیں دیا،ہندوستان کے سر پر جنگی جنون سوار ہے، بھارت کے جنگی جنون کی وجہ سے خطے میں امن خطر ے سے دوچار ہے۔

انہوں نے  کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، بھارت کے پاس اب بھی یہی راستہ بچا ہے  کہ وہ جنگ کی بجائے امن اور مذاکرات کی بات کرے جسکے لیے پاکستان تیار ہے لیکن اسکے باوجود اگر بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئیگا تو وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار بھی خود ہی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے سامنے بھارت کے دشمنی پرمبنی کردار کو بے نقاب کر یں گے،صحت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے پنجاب حکومت ہنگامی بنیادوں پر حکمت عملی بنا رہی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close