پنجاب

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو جیل میں مزید سہولیات مل گئیں

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں گرمی سے نجات کیلئے میاں نوازشریف کی بیرک میں ایئر کنڈیشن لگا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیل میں میاں نواز شریف کو بیرک میں گرمی سے نجات کیلئے ایئر کنڈیشن لگا دیا گیاہے جبکہ حالات حاظرہ اور ملکی سیاست سے باخبر رہنے کیلئے انہیں ٹی وی کی سہولت بھی دیدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر کوئی آنچ نہ آئے، اللہ پاکستان کی حٖفاظت فرمائے، نواز شریف

نواز شریف کا آج جیل میں طبی معائنہ بھی کیا گیا جس دوران ان کی شوگر اور بلڈ پریشر نارمل آئی ہے۔ یا د رہے کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا کیا تھا تاکہ وہ اپنا علاج کروا سکیں تاہم مدت ختم ہونے پر سپریم کورٹ میں رجوع کیا گیا لیکن ان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا جس کے بعد انہیں جیل واپس جانا پڑا اور اس موقع پر ن لیگ کی جانب سے بڑی ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close