پنجاب

اب پاکستان کو بحران سے نکالنے کا واحد حل مڈٹرم انتخابات ہیں، احسن اقبال

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی نااہلی ثابت کر دی ہے اور اب پاکستان کو بحران سے نکالنے کا واحد حل مڈٹرم انتخابات ہیں۔

حکومت ایک سال میں لئے گئے سب سے زیادہ قرضوں کا حساب دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک سال میں ہی قرض لینے کا سب جماعتوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، اس کے باوجود ملک بحران کا شکار ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نیک نیتی کی بنیاد پر حکومت کو میثاق معیشت کی پیش کش کی لیکن اگر ہماری مخلصانہ پیشکش پر حکومت کو شک ہے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حکومت ملکی سلامتی کیلیے خطرہ بن چکی ہے، احسن اقبال

انہوں نے شکوہ کیا کہ عمران خان حزب اختلاف کو ساتھ لے کر چلنا ہی نہیں چاہتے اور کوئی بھی فرد، پارٹی یا ادارہ تنہا ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتا، ہمیں مل کر ملک کو بحران سے نکالنا ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ قرضوں پر بنایا گیا کمیشن عمران خان کا سیاسی ایجنڈا ہے کیونکہ اس میں متعلقہ اداروں کے افراد شامل ہی نہیں، یہ اصل میں جے آئی ٹی بنائی گئی ہے جس میں صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔

مسلم لیگی رہنما نے نون لیگ میں گروپ بندی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پارٹی میں اختلاف رائے ہو سکتا ہے، مریم نواز حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کی رائے رکھتی ہیں لیکن شہباز شریف نہیں، تاہم اس کا فیصلہ پارٹی اجلاس میں باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔

مسلم لیگی رہنما نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 26 تاریخ کو اس میں حزب اختلاف کی تمام جماعتیں شریک ہو رہی ہیں جس کا ایک نکاتی ایجنڈہ معاشی بحران ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close