Featuredپنجاب

ادارے قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں حکومت مداخلت نہیں کرے گی، وزیراعظم عمران

لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ادارے قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں، حکومت اداروں کے کام میں مداخلت نہیں کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان  نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صدرلاہورچیمبرالماس حیدر، سینئرنائب صدرخواجہ شہزاد اور دیگر افراد شریک ہوئے۔

تاجر رہنماؤں و صنعت کاروں نے وزیر اعظم عمران خان کو انڈسٹریل زوننگ، کاروبار کو سہل بنانے اور کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور وزیراعظم کوانڈسٹری پرلگائےگئےٹیکسز پر اپنے تحفظات پیش کئے۔

جب تک ٹیکس کا نظام درست نہیں ہوگا، آگے نہیں بڑھ سکتے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کےفروغ کے لئےاقدامات اٹھا رہے ہیں، جب تک ٹیکس کانظام درست نہیں ہوگا، آگے نہیں بڑھ سکتے، مشکل حالات میں مشکل فیصلےکرنے پڑتے ہیں، ملک اس وقت مشکل حالات میں ہے تاجر اورعوام ہمارا ساتھ دیں۔ عمران خان کاکہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، ادارے قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں، حکومت اداروں کے کام میں مداخلت نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی کراچی کے تاجروں کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی

وزیراعظم نے کاروبار میں آسانی اور کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا اور کہا کہ جلد ہی کاروباری حضرات اس ضمن میں حکومتی کاوشوں کے نتائج سے مستفید ہوں گے۔

ملکی ترقی کے لئے صنعتی ترقی ناگزیر ہے

انڈسٹریل زوننگ اور ٹاون پلاننگ کی اہمیت کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے آلودگی، بنیادی سہولیات کا فقدان اور دوسرے سماجی مسائل نے جنم لیا، 1960 کی دہائی کا پاکستان ایشیاء میں بھرپور ترقی کر رہا تھا جس کی وجہ صنعتی ترقی تھی، بدقسمتی سے ہم ایک منفی مائنڈ سیٹ کا شکار ہوگئے اور خطے کے دوسرے ممالک ہم سے آگے نکل گئے، ملکی ترقی کے لیے صنعتی ترقی ناگزیر ہے اس کی بدولت روزگار میسر ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close