پنجاب

وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ جناح ہسپتال، گلشن اقبال دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

 وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے گلشن اقبال پارک دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جناح ہسپتال میں عیادت کی ۔
تفصیلا ت کے مطابق اتوار کی شام کو لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خودکش حملے کے نتیجے میں 69 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف انتہائی اہم دورہ برطانیہ و امریکہ منسوخ کرکے لاہور آئے اور جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ۔ انہوں نے جناح ہسپتال میں بچوں سے بھی ملاقاتیں کیں اورانتظامیہ کو زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال کی ۔
اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے ایک بار پھر بچوں کو نشانہ بناکر بزدلی کا ثبوت دیا ہے آپریشن ضرب عضب قیام امن تک جاری رہے گا، قوم اپنے اتحاد اور جذبے سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close