پنجاب

خواجہ آصف کے حق میں فیصلہ آنے پر ن لیگی رہنماﺅں کا ردعمل

دھاندلی کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے خواجہ آصف کے حق میں فیصلہ آنے پر ن لیگی رہنماﺅں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف عوامی نمائندہ ہیںعدالتی فیصلے پر خوشی ہوئی ہے ۔طلال چودھری نے کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پر کسی کو کامیاب کرایا جاسکتا ہے نہ ہی ناکام، چار حلقوں کے حوالے سے جھوٹی بات کرنے والوں کو آج شرمندگی کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف اب بولیں گے تیرا کیا ہوگا ”کالیا“۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پیسے کے زور پر کامیاب نہیں ہوسکتا، تمام کامیابیاں ہمیں اللہ کی طرف سے ملی ہیں، ہماری لیڈر شپ تحمل مزاجی سے کام لیتی ہے اور آئندہ بھی لیتی رہے گی۔طلال چودھری نے مزید کہا عوام نے پی ٹی آئی کو کام کیلئے ووٹ دیا الزام تراشی کیلئے ووٹ نہیں دیا۔ادھر لیگی رہنما محمد زبیر نے کہاکہ عدالتی فیصلے پر خوشی ہوئی، عثمان ڈار نے تمام قانونی طریقوں کو آزمالیا لیکن انہیں پھر بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اب اپنے رویہ پرسنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close