پنجاب

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: نیب نے احد چیمہ سمیت 6 افراد کے خلاف ریفرنس دائرکر دیا

لاہور: قومی احتساب بیورو نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں احد چیمہ سمیت 6 افراد کے خلاف ریفرنس دائرکر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے اس کے علاوہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے جائیداد یں بنائیں اور پیراگون سٹی کو غیر قانونی ٹھیکوں دیئے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔نیب نے احد چیمہ کے علاوہ 5 افراد کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس دائر کیے جن میں شاہد شفیق، بلال قدوائی ،سابق سی ای او لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی امتیاز حیدر اور سابق انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کے نام شامل ہیں۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے ریفرنس میں احد چیمہ کے خلاف ایک ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close