پنجاب

باباگرونانک کےجنم دن کی تقریبات کیلئےآئےسکھ یاتری بھارت روانہ

سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شامل ہونے کےلیے پاکستان آئے دوہزارسات سکھ یاتری بھارت روانہ ہو گئے۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے سکھ یاتریوں کو رخصت کیااس موقع پر لاہور ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے ۔

یاد رہے کہ سکھ یاتریوں نے 10روز پاکستان میں قیام کیا اور بابا گرونانک کے جنم دن کی مناسبت سے مذہبی رسومات ادا کیں جس کے بعددو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے بھارت روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ ننکانہ صاحب میں سکھوں کےروحانی پیشوا بابا گورو نانک کے پانچ سو اڑتالیس ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات میں بھارت سمیت دنیا بھر اور اندرون ملک سے 20 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں نےشرکت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close