پنجاب

خانیوال: عابد شیر علی کا لمبا قافلہ، سرکاری خزانے سے گھوڑوں کا ناچ

خانیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) خانیوال میں ایک بار پھر وی آئی پی پروٹوکول کا مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب وزیر مملکت عابد شیر علی شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ خانیوال پہنچے۔ عابد شیر کے قافلے میں کئی درجن گاڑیاں تھیں۔ ان کے استقبال کیلئے گھوڑے منگوائے گئے تھے ۔ ان کا تمام خرچہ بھی سرکاری خزانے سے ادا کیا گیا۔یہ گھوڑے ناچتے ناچتے تھک گئے تو ان کو سرکاری گاڑیوں میں واپس بھجوایا گیا۔عابد شیر کی آمد کے موقع پر سڑک کو مکمل بند کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close