پنجاب

احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کیجائے، مریم نواز کا انوکھا مطالبہ

سابق وزیراعظم نوا زشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ اب لوگوں کو نعرہ بن چکاہے کہ ووٹ کو عزت دو اور جب جب یہ نعرہ سنتی ہوں دل خوش ہو جاتاہے،نیب عدالت کی تمام کاروائی کو براہ راست نشر کیا جائے.سمندری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو نااہل کیا گیا ، نوازشریف کا ووٹر غصے میں ہے اور وہ اسے اپنی سیاسی انا کا مسئلہ بنا کر بیٹھا ہے ، حکومت نے عوام کی خدمت کی یا نہیں یہ فیصلہ عوام کا ہو گا ، الیکشن کا وقت آ گیاہے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ،اگلے پانچ سال جو آپ کے ووٹ سے منتخب ہر کر آئے اسے پانچ سال خدمت کا موقع ملنا چاہیے ۔
انہوں نے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ کرو کہ نوازشریف کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلو گے ، وعدہ کرو ووٹ کی عزت اور اپنی عزت کراﺅ گے ، صرف ووٹ نہیں دینا بلکہ ووٹ پر پہرہ بھی دیناہے ۔مریم نواز کا کہناتھا کہ میاں صاحب کی حکومت نے سی پیک بنایا اور بجلی کا مسئلہ حل کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ مشرف نے آئین کو جوتے کی نوک پر رکھا لیکن انہیں اس سب کے باوجود باہر جانے دیا گیا ،ووٹ دو گے تو اگلے 5سال کسی کو سازش مت کرنے دینا ۔اس سے قبل مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے مطالبہ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور میرے خلاف مقدمہ میں نیب عدالت کی تمام کاروائی کو براہ راست نشر کیا جائے تاکہ قوم کو سچ کا پتہ چل سکے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پورا مقدمہ ’’ وٹس ایپ ‘‘ پر تیار ہوا جس کا کوئی بھی ’ریکارڈ‘ موجود نہیں۔ واہ !

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close